وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کے تحت نئے بننے والے فلٹریشن پلانٹس بارے جائزہ اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل ، سی ای او صاف پانی اتھارٹی نوید احمد اور دیگر افسران شریک تھے،963 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سکولوں ، مدارس، بنیادی مراکز صحت ، بس اڈوں اور تھانوں میں بنایا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ زیادہ آبادی والے مقامات کے گرد ہی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی، فلٹریشن پلانٹس کی سکیورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے سکارڈا سسٹم نصب کیا جائے گا، بلال یاسین نے واضح کیا کہ تمام فلٹریشن پلانٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، زیر زمین پانی کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Read Next
2 دن ago
*تمام رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں میں وافر اور بآسانی دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ*
2 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ملتان کا دورہ، ناقص سیفٹی انتظامات،سیفٹی آفیسر معطل
4 دن ago
*ورلڈ اربن فورم پر مئی میں عالمی سطح پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
6 دن ago
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی ملاقات*
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے محکمہ ہاؤسنگ نے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا
Related Articles
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا طویل دورہ، ڈی سی آفس گجرات میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت*
1 ہفتہ ago
پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اہم اقدامات
2 ہفتے ago




