پنجاب میں سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا۔ ای پی اے پنجاب نے سنگل یوز پلاسٹک کے قوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر 5000 سے 50,000 روپے تک جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ خلاف ورزی پر جگہ سیل اور مواد ضبط کیا جائے گا۔ 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی ۔ سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے 9 دسمبر تک عوام کو مہلت دی گئی۔ ہر ضلع میں پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ پلاسٹک کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو کریک ڈاؤن کے لیے تعاون فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔