وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔وزیراعلی نے ہسپتال میں زیر علاج سانحہ ڈی چوک کے زخمیوں کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر پختون یار اور مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔ ہسپتال کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلی نے زیر علاج زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ سانحہ ڈی چوک میں جاں بحق ہونے والے کارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سانحہ ڈی چوک میں حکومتی ظلم و تشدد کا شکار ہونے والے کارکنان کے حوصلوں اور جذبوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔زخمی اور جاں بحق ہونے والے ان کارکنوں کا جذبہ دوسرے کارکنان کے لئے مشعل راہ ہے، جاں بحق کارکنان کے لواحقین اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور انہیں مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی بلوچستان میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت
1 دن ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
3 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
Related Articles
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
3 دن ago
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور ری وائٹلائزیشن پلان پر فالواپ اجلاس
4 دن ago




