وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایڈز سے بچاو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایڈز اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے،بچاؤ کے لئے سب کو کاوشیں کرنا ہوں گی۔اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایڈز سے متاثرہ افراد کے علاج اور رہنمائی کو یقینی بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہمارا عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کے مریض نفرت نہیں ہمدردی کے مستحق ہیں۔ایڈز کی روک تھام، جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا۔ ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لئے سرگرم کمیونٹیز کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں ڈائیلسز کے لئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ملتان میں ڈائیلسز کے دوران ایڈز سے بچاؤ کے پروٹوکول میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایڈز کے خاتمے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔
Read Next
2 دن ago
*پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا-*
3 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
4 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، سی ای اوملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم تبدیل،ایم ڈی کی سیٹ سے بھی فارغ
4 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتتاح کر دیا*
4 دن ago





