وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ذیابیطس /شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لئے مفت انسولین کی فراہمی کا پراجیکٹ کا لانچ کر دیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ذیابیطس /شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لئے مفت انسولین کی فراہمی کا پراجیکٹ کا لانچ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو انسولین ان کے گھر پر ہی پہنچائی جائے گی۔ چیف منسٹر مریم نواز پروگرام کے تحت ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو گھر بیٹھے ہی چیف منسٹر مریم نوازانسولین پروگرام میں رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے۔ چیف منسٹر مریم نوازانسولین کے لئے خصوصی ہیلپ 1033بھی قائم کر دی گئی ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچے کی مفت انسولین کے لئے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ننھے بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں اور ہم انہیں مرجھانے نہیں دیں گے۔ ماں ہوں بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو ہسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کے لئے گھر بیٹھے انسولین دی جائے گی۔ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو تاحیات انسولین کی ضرورت ہوتی ہے اور والدین کا بوجھ بٹائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت اور علاج کے لئے تمام تر میسر وسائل مہیا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button