ضلع لاہور کی نئی 5 تحصیلوں کے تحصیلداران کی خالی آسامیوں پرتعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔
فی الحال نائب تحصیلداران کو اضافی چارج دیئے گئے ہیں ۔
جب تک کہ ریگولر تحصیلدار کو منتخب نہیں کر لیا جاتا ۔
تحصیل صدر لاہور کے تحصیلدار کا اضافی چارج نائب تحصیلدار شفقت حسن رضا کو دیا گیا ہے ۔
تحصیل نشتر کے تحصیلدار کا اضافی چارج محمد ذوالفقار خان کو دیا گیا ہے ۔
تحصیل علامہ اقبال کے تحصیلدار کا اضافی چارج نائب تحصیلدار ریحانہ اشرف کو دیا گیا ہے ۔
تحصیل واہگہ کے تحصیلدار کا اضافی چارج نائب تحصیلدار ریاست علی کو دیا گیا ہے ۔
تحصیل راوی کے تحصیلدار کا اضافی چارج نائب تحصیلدار علی رضا کو دیا گیا ہے ۔اور تحصیل رائے ونڈ کے تحصیلدار کا اضافی چارج نائب تحصیلدار رانا ندیم کو دیا گیا ہے ۔کمشنر لاہور زید بن مقصود کی طرف سے نئی تحصیلوں میں تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔