وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے ٹاؤن ہال اہم اجلاس،نیسپاک کنسلٹنٹ مقرر

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس، وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلٰی کے معاونین خصوصی ذیشان ملک، راشد اقبال، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں بھی موجود تھے۔اجلاس میں وزیراعلٰی مریم نواز شریف کے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل موسی رضا نے بریفنگ دی۔اجلاس میں نیسپاک کو ڈویلپمنٹ پلان کا کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لاہور کے 6 زونز میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔نشتر، سمن آباد، گلبرگ، راوی، شالیمار، داتا گنج بخش ٹائون شامل ہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور واسا تمام کام کرانے کے ذمہ دار ہونگے۔ٹوٹی گلیوں، نالیوں اور سٹریٹ لائٹس کی مرمت کی جائے گی۔وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔وزیراعلی مریم نواز روایتی انداز سے ہٹ کر کام کرنے کی قائل ہیں۔

ایم سی ایل اور واسا معیاری کام کو یقینی بنائیں۔، معاون خصوصی ذیشان ملک نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا مستقل میکانزم بنایا جائے۔پلان کی تکمیل پر لاہور میں کئی سال تک سکیموں کی ضرورت نہیں ہوگی۔معاون خصوصی راشد اقبال نصراللہ نے کہا کہ گلیوں کو خوبصورت انداز میں بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button