خیبرپختونخوا حکومت نے سیکرٹری بلدیات، لوکل گورنمنٹ، الیکشن و دیہی ترقی ثاقب رضا اسلم کو ملاکنڈ ڈویژن میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد ریلیف و بحالی کے کاموں کی نگرانی کے لیے 10 دن کی مدت کے لیے ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق ثاقب رضا اسلم متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کریں گے جن میں لوکل گورنمنٹ، الیکشن و دیہی ترقی، مواصلات و تعمیرات، آبپاشی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکموں کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔وہ سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا ڈیٹا جمع کریں گے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ تیار کرنے کے عمل کو مربوط بنائیں گے تاکہ متاثرہ عوام کو فوری اور مؤثر ریلیف فراہم ہو سکے۔حکومتِ خیبرپختونخوا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ متاثرہ عوام کی مدد اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے تمام ممکنہ اقدامات بروقت اور مکمل تعاون کے ساتھ کیے جائیں گے۔ سیکرٹری بلدیات ثاقب رضا اسلم نے باقاعدہ طور پر اپنے کام کاآغازکردیا
Read Next
6 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
12 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
1 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
1 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
2 دن ago






