چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سلام آباد بائی سائیکل لین پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز اسلام آباد بائی سائیکل لین پراجیکٹ کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں متعلقہ شعبوں کے سنئیر افسران نے شرکت کی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبے پر مرحلہ وار کام کیا جائے گا ۔انہوںں نے کہا کہ سائیکل ٹریکس منصوبے میں ایکٹیویٹی زونز اور الیکٹرک بائیکس کے لئے چارجنگ پوائینٹس بنائے جائیں.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ بائی سائیکل لین منصوبے کا اہم مقصد اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے شہریوں کو متبادل ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسر ہوگی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی ےاسلام آباد میں ملٹی موڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کو فروغ دے رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فیز ون میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مارگلہ روڈ، F-6 اور سیکٹر G-6 میں ماحول دوست سائیکلنگ ٹریکس بنائے جائیں گے ۔انوں نے کہا کہ منصوبے میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہااسلام آباد کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو ماحول دوست بنانے کی طرف یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button