آلودگی پر قابو پانے کی کوشش: حکومت پنجاب نے لاہور میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا

لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں گرین لاک ڈاون لگا دیا۔رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات پنجاب نے شہر میں گرین لاک ڈاون لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے تحت لاہور کے فضائی آلودگی اور اسموگ کے لیے ہاٹ سپاٹ ایریا قرار دیے گئے علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی، اس کے علاوہ ان علاقوں میں کمرشل جنریٹرز نہیں چلائے جائیں گے۔گرین لاک ڈاؤن اقدام کے تحت ان علاقوں میں چنگ چی رکشوں کا ان علاقوں میں داخلہ سختی سے بند رہے گا، اس کے علاوہ ان علاقوں میں کھلے مقامات پر باربی کیو بنانے پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہوگی۔حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے گئے گرین لاک ڈاؤن کے سلسلے میں جاری نوٹی فکیشن میں لاہور کے ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، کشمیر روڈ، شملہ پہاڑی سے گلشن سینما اور ایبٹ روڈ ہاٹ اسپاٹ ایریا میں شامل کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ شملہ پہاڑی سے ریلوے اسٹیشن اور ایمپریس روڈ بھی ہاٹ اسپاٹ ایریا قرار دیے گئے ہیں، نوٹی فکیشن میں کوئین میری روڈ اور اس کے اطراف کو بھی آلودگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے اور ان میں بھی گرین لاک ڈاؤن کے تحت تجویز کردہ اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button