سینٹری ورکرز کی قیمتی جانوں کے تحفظ اور شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے جدید مشینری اور سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔اس سامان میں خصوصی حفاظتی لباس، آکسیجن سلنڈر، وینٹلیشن سسٹم اور سیفٹی ہیلمٹس وغیرہ شامل ہیں۔ جرمن ترقیاتی ادارے کی مالی معاونت سے قریب ساٹھ لاکھ روپے کا یہ سامان جلد سینیٹری ورکرز کے استعمال کے لئے میسر ہو گا۔ان حفاظتی آلات کے استعمال سے نہ صرف سینیٹری ورکرز کی جانوں کا تحفظ ہو گا بلکہ وہ مختلف خطرناک جراثیم اور بیماریوں سے بھی بچ سکیں گے اور ان کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مممود مسعود تمنا، جنرل منیجر پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی نے ان آلات کے استعمال پر منعقد کی گئی ٹریننگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج کی اس ایونٹ کے لئے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور جرمن ترقیاتی ادارے کے شکر گزار ہیں۔ اس ٹریننگ کا اہتمام جرمن ترقیاتی ادارے کے تعاون سے کیا گیا جو کہ شیخوپورہ کے ساتھ ساتھ جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور میں جاری ہے۔
ٹریننگ ورکشاپ میں پچاس سے زائد مردو خواتین سینیٹری ورکرز کو سالڈ اور لیکوئڈ ویسٹ کے حوالے سے پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔ ماہرٹرینر رضوانہ انجم نے شرکا کو اس موضوع پر ایک خصوصی کتابچہ بھی مہیا کیا جس میں اس حوالے سے تمام تفصیلات موجود ہیں اور سینیٹری ورکرز اور سپر وائزر ان رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں محفوظ اور مزید بہتر انداز میں ادا کر سکتے ہیں۔ظفر اقبال نے ٹریننگ ورکشاپ میں شرکا کو مختلف آلات کے استعمال کے حوالے سے عملی تربیت بھی دی۔ بعد ازاں محمود مسعود تمنا کی سربراہی میں صنم ارشاد، رضوانہ انجم اور دیگر نے نعیم سندھو ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی ملاقات کی۔ دوران ملاقات ڈی سی ٹوبہ نے پی ایم ڈی ایف سی اور جی آئی زی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شہر کے واٹر سپلائی اور سیوریج کے دیرینہ مسائل کے حل کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے اس حوالے سے جلد از جلد منصوبہ جات پر کام کے آغاز کی خواہش کا اظپار کیا ۔
تقریب میں صنم ارشاد، لوکل گورننس سپیشلسٹ جی آئی زی، زیشان لبھا مسیح،ایڈمنسٹریٹر ایم سی ٹوبہ ٹیک سنگھ،وہاب خالد، عبدالحنان،پروگرام آفیسرز صہیب رفیق، ڈپٹی منیجر اور مبشر احمد آئی ٹی اسسٹنٹ، انور بیگ، چیف آفیسر ضلع کونسل چیف آفیسرٹوبہ ٹیک سنگھ توصیف الرحمان اور میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔