گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ سیزن 2024-25 کیلئے استور مارخور، ہمالین آئیبیکس اور بلیو شیپ کے مجموعی طور پر 118 شاخوں کی شکار کیلئے بولی

فارسٹ اینڈ وائلڈلائف کانفرنس ہال گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ سیزن 2024-25 کیلئے استور مارخور، ہمالین آئیبیکس اور بلیو شیپ کے مجموعی طور پر 118 شاخوں کی شکار کیلئے بولی ہوئی جس میں بہت سارے ملکی و غیر ملکی ہنٹرز اور پارٹیز نے شرکت کی۔ اس سال بھی پچھلے سال کی طرح گلگت بلتستان کیلئے 4 مارخور، 100 ہمالین آئی بیکس اور 14 بلیوشیپ کا کوٹہ الاٹ ہوا تھا۔ بولی کے دوران استور مارخور کا سب سے زیادہ بولی سکندرآباد سی سی ایچ اے کیلئے 107000 امریکی ڈالر رہا جو کہ تقریباً تین کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں جنکہ تانگیر سی سی ایچ اے کیلئے استور مارخور کی بولی 106000 امریکی ڈالر رہا۔ ہمالین آئی بیکس کی ایکسپورٹ ایبل ٹرافی کا سب سے زیادہ بولی 6700 امریکی ڈالر جبکہ نان ایکسپورٹ ایبل ٹرافی کیلئے سب سے زیادہ بولی 1800000 پاکستانی روپے اور لوکلز کیلئے زیادہ سے زیادہ بولی 760،000 روپے رہا۔ جبکہ بلیو شیپ کی ایکسپورٹ ایبل ٹرافی کیلئے سب سے زیادہ بولی 1،150،000 امریکی ڈالر اور نان ایکسپورٹ ایبل کیلئے 1،650،000 روپے رہا۔ واضح رہے پچھلے سال استور مارخور کیلئے 182،000 امریکی ڈالر کی ریکارڈ ساز بولی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button