شاد باغ کے علاقے میں تین جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گرفتار کئے گئے ہیں۔جو بھماں روڈ پر دکانداروں کو جرمانہ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ عارف، اسحاق اور عاطف کی دکانداروں نے نشاندہی کی۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق شبیر موقع پر پہنچے۔ جانچ پڑتال کے بعد جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حوالے پولیس کر دیا۔ جعلی مجسٹریٹس پر دفعہ 419 کے تحت ایف ائی آر درج کروائی گئی ہے۔تینوں جعلی مجسٹریٹس کو گرفتاری کے بعد حوالات منتقل کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سجین وسطرو نے آپریشن کی نگرانی کی ۔جن کے مطابق ضلعی انتظامیہ راوی زون میں کریک ڈاؤن کے دوران تین جعلی پرائس کنٹرول میں جسٹریٹس گرفتار کیا گیا۔ جعلی مجسٹریٹس بھتہ خوری، گراں فروشی اور بلیک میلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے۔ضلعی انتظامیہ ان عناصر کے خاتمہ کے لیے متحرک ہے
ڈی سی لاہور نے شہریوں اور تاجروں سے تعاون کی اپیل ہے کہ وہ گراں فروشی اور مافیا کے خاتمہ کے لیے شہری تعاون کریں۔
دکانداروں کی اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں جعلی مجسٹریٹس کی گرفتاری ممکن ہوئی۔سید موسیٰ رضا نے مزید کہا کہ ہر قسم کے مافیا اور کرپٹ ناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔