لاہور (مہر عبدالروف سے) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس میں رائے مشتاق احمد کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

رائے مشتاق احمد اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی بھرتی ہوۓ۔ بعدازاں پنجاب گورنمنٹ نے ان کی سروسز پراسیکیوشن میں لے لیں۔راۓ مشتاق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ننکانہ رہے۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فیصل آباد رہے۔ انہوں نےبطور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور مثالی خدمات سر انجام دیں۔
اور نیک دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے راۓ مشتاق کی خدمات کو سراہا اوران کی بیباک شخصیت کے بارے میں محبت بھرے انداز میں اظہار خیال کیا۔ افسران نے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کی خدمات کو احسن طریقے سے سراہا۔غلام علی سپرنٹینڈ ینٹ نے رائے مشتاق احمد کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہورکے پراسیکیوٹرز اور عملے نے گلدستے پیش کئے اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
غلام علی جاوید سپرنٹنڈنٹ پراسیکیوشن لاہور اور تجمل عباس چدھڑ الوداعی تقریبات میں رائے صاحب کے ساتھ رہے۔
رائے صاحب کی ریٹائرمنٹ کی گونج سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کی زینت بنی رہی۔






