پی ایم ڈی ایف سی اور جی آئی زی کے تعاون سے تیار کردہ ایس او پیز صوبے کی تمام لوکل گورنمنٹس کو مہیا کیے جائیں: سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں

سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (PMDFC) اور جرمن ترقیاتی ادارے (GIZ) کے افسران کے ساتھ منعقدہ ایک پراگریس ریویو میٹنگ میں بلدیاتی افسران کے لئے تیار کردہ ایس او پیز اور تربیتی پروگرامز کو سراہتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ان ایس او پیز کو صوبے کی تمام لوکل گورنمنٹس تک پہنچایا جائے تاکہ بلدیاتی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔اس اہم میٹنگ میں ایدیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ماریہ طارق، جی ایم انسٹیٹیوشنل ڈویلپمنٹ محمود مسعود تمنا، جی آئی زی کی لوکل گورننس سپیشلسٹ صنم ارشاد اور ڈپٹی مینیجر، صہیب رفیق نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران محمود مسعود تمنا نے بلدیاتی نظام میں بہتری کے لیے جاری اقدامات اور خصوصی تربیتی پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جی آئی زی فنڈڈ پروگرام کے تحت اب تک 500 سے زائد لوکل گورنمنٹ افسران کو مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ ان موضوعات میں پبلک سروس ایتھکس، انوائرنمنٹ سوشل منیجمنٹ، جینڈر بیسڈ میونسپل سروس ڈیلیوری سمیت رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013اور سینیٹری ورکرز کے لئے پیشہ وارانہ صحت اور حفاظتی اصول شامل ہیں۔

سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے اس موقع پر PMDFC اور GIZ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ایس او پیز کی مدد سے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں مزیدنکھار آئے گا اور شہریوں کو بہتر میونسپل سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یہ تربیتی مواد اور ایس او پیز صوبے بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کو فراہم کیا جائے تاکہ ہر سطح پر افسران ان رہنما اصولوں کے مطابق اپنی خدمات انجام دے سکیں اور صوبے میں بلدیاتی خدمات کے معیار کومزید بلند کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button