صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وزیر ہاؤسنگ کو ایل ڈی اے آمد پر خوش آمدید کہا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو ایل ڈی اے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت مجوزہ اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل ریفارمز لائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے اسپیشل انیشیٹیو اور وژن 2030 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ نجی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق شہریوں کی شکایات کو ایڈریس کیا جائے گا۔ عام آدمی کی زندگی بھر کی جمع پونجی کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے۔ ایل ڈی اے میں عملے کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے کا بطور ادارہ امیج بہتر بنانے کیلئے سروس ڈلیوری میں بہتری لائیں گے۔ صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے، ڈویلپمنٹ اور بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔بعدازاں صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کے رواں مالی سال کے ریونیو جنریشن اہداف بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جیز، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر ایڈمن اور ڈائریکٹر سی اینڈ آئی،چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹرز میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر، نمائندہ نیسپاک و متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔