*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا بھنگوریہ گوٹھ، عزیز آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ*

میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قدیمی گوٹھ کو ماضی میں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، یہ علاقہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آتا ہے، لیکن عوامی مطالبات پر جہاں ممکن ہے وہاں کام کیا جا رہا ہے-50 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ شہری حکومت نے یہاں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں-علاقے میں سیوریج کے مسئلے کے حل کے ساتھ ایک لاکھ پچھتر ہزار اسکوائر فٹ پیور بلاکس بچھائے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ اسکوائر فٹ اسفالٹ کارپیٹنگ بھی کی جائے گی- پاکستان پیپلز پارٹی کے تعاون سے علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے۔یہ ترقیاتی کام ان علاقوں میں ہو رہے ہیں جہاں کے کچھ لوگ صرف احتجاج کے لیے ٹی وی پر نظر آتے ہیں-

جواب دیں

Back to top button