سبزہ زار میں 100 کینال سے زائد ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کو کلیئر کرا لیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بابو صابو اور رنگ روڈ سے منسلک سبزہ زار سکیم کے ایریا کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار سکیم سے منسلک ایریاز سے ایل ڈی اے اور واسا کی ملکیتی پراپرٹی سے جھگیاں و تجاوزات ہٹانے کے آپریشن کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور یاور بشیر ورک نے ڈی جی ایل ڈی اے کو جاری آپریشن بارے بریفنگ دی۔

سبزہ زار کے ای، ایف،جے اور ایل بلاک پر 100 کینال سے زائد ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کو کلیئر کرا لیا گیا ہے۔واگزار کرائی گئی جگہ پر فینسنگ اور بورڈز تنصیب کیے جا رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ بابو صابو کے قریب ڈرین کے اطراف ایل ڈی اے اور واسا کی ملکیتی پراپرٹی سے تجاوزات مکمل طور پر ختم کی جائیں، ایل ڈی اے، واسا، ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ کر مل کر آپریشن کریں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تجاوزات و جھگیوں کے خاتمے تک روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین ڈپٹی ایم ڈی واسا عبد الطیف، زیڈ اوآر ایم سی ایل صداقت ملک، ڈائریکٹر واسا عابد رضا اور متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button