ایل ڈی اے کی گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو سوسائٹی اور ایڈن ریذیڈنشیامیں کارروائی،کروڑوں کی اراضی واگزار

ایل ڈی اے آپریشن /پبلک یوٹیلیٹی سائٹس واگزار کروا لی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم نے گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو سوسائٹی اور ایڈن ریذیڈنشیامیں کارروائی کی۔ایل ڈی اے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو سوسائٹی اور ایڈن ریذیڈنشیا میں آپریشن کر کے 7کنال اراضی واگزار کروالی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مسجد کے لئے مختص جگہ، سکول سائٹ، پارک سائٹ اور رائٹ آف وے سے پختہ تجاوزات ہٹا دیں۔

پبلک یوٹیلیٹی سائٹس پر بنائی گئی تعمیرات، چار دیواری، گیٹ و دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیا۔

آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز نے کی۔

آپریشن میں انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے شرکت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ

غیرقانونی تعمیرات، قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button