کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں شہر کی مختلف شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا گیا، کمشنر نے بلدیہ عظمیٰ، کے ڈی اے، کنٹونمنٹ بورڈز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹائون ایڈمنسٹریشن کو کہا ہے کہ حکومت شہر اور شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، تمام متعلقہ ادارے اپنا کر دار ادا کریں ۔اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلہ میں شارع فیصل، شاہراہ قائدین اور میرین پرومینڈ ڈ پر بیوٹی فائی کیا جائے گا، بیوٹی فیکیشن کا کام مکمل کرنے کے لئے پندرہ روز کا ہدف مقرر کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ہاظم بنگوار اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید نے چارٹ اور تصاویر کے ذریعے سروے کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فٹ پاتھوں کی مرمت، صفائی پارکنگ اور ٹریفک نظام بہتر بنایا جائے گا۔ اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی سینٹرل ریزر ویشن کو گرین کیا جائے گا، کمشنر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی اور کے ڈی اے اور دیگر ادارے مربوط کوششیں کریں ۔اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی افضل زیدی ایڈیشنل کمشنر کراچی 2 سید غضنفر علی شاہ، ڈٓائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈپٹی کمشنر غربی احمد علی صدیقی ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو اسسٹنٹ کمشنر جنرل ہاظم بنگوار اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم سی اور کے ڈی کے چیف انجنیئرز ضلع جنوبی ٹاون کے میونسپل کمشنر اور دیگرنے شرکت کی
Read Next
17 گھنٹے ago
*خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سی آرٹس کے تحت پہلے رہائشی مرکز کا افتتاح کردیا*
17 گھنٹے ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا شاہراہِ بھٹو، کورنگی کاز وے بریج اور کورنگی نمبر 5 فلائی اوور کا دورہ
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت 12 ربیع الاول کی تیاریوں پر مختلف مکاتب فکر کے علما اور اعلیٰ حکام کا اہم اجلاس*
3 دن ago
چیف سیکرٹری ،وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی مشترکہ صدارت میں کراچی کےمسائل پراجلاس
4 دن ago
سندھ پاکستان میں حکومتی سطح پر کاربن کریڈٹ منصوبہ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا: سید ناصر حسین شاہ
Related Articles
سندھ کو مزید صوبوں میں تقسیم نہیں کیاجاسکتا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا پہلی مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب
5 دن ago
Sindh cabinet approves wheat import, minimum wage increase, PPP reforms, major governance initiatives
6 دن ago



