*شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی شہر بھر میں کارروائیاں جاری*

کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل انچارج (زون2) محمد اورنگزیب کے سربراہی میں جوائنٹ روڈ پر سڑک اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کو ہٹایا جبکہ ٹریفک کی روانی میں خلل بننے والے سڑک پر موجود ریڑھیوں کو انکے کے لئے متعین کردہ مقام پر منتقل کیا گیا اور سڑک پر قائم منی پٹرول پمپوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، مزید برآں سبزل روڈ پر فٹ پاتھوں پر قائم تھڑوں کو مسمار کیا گیا اور دوکانداروں کو غیر قانونی طور پر تھڑے قائم کرنے اور دوکان کی حدود سے آگے سامان رکھنے کے بابے وارننگ بھی جاری کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button