وزیر اعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر تاریخی ورثہ کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی زیر صدارت والڈ سٹی اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتھارٹی کے قانونی اختیارات اور انتظامی ڈھانچے پر جامع نظر ثانی کی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی، کامران لاشاری نے خصوصی شرکت کی، جبکہ سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آسیہ گُل، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ملیحہ رشید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ڈائریکٹر ایڈمن والڈ سٹی نے اجلاس میں اہم نکات پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں والڈ سٹی اتھارٹی ترمیمی بل 2025 کے تحت مجوزہ اصلاحات پر غور کیا گیا۔ بل کی منظوری کی صورت میں لاہور کے چھ زونز کو باقاعدہ ہیریٹیج زونز قرار دیا جائے گا، جو تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ والڈ سٹی بورڈ ‘لہر’ کے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری دیے سکتا ہے۔ ساتھ ہی فیصلہ کیا گیا کہ قانونی ترامیم کے بعد گورننگ باڈی ‘لہر’ کی باقاعدہ تشکیل بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید برآں، ملازمین کے انسینٹیو الاؤنس میں اضافے کی تجویز کو بھی بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق والڈ سٹی کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شکیل احمد میاں نے زور دیا کہ اہم فیصلوں کے ذریعے والڈ سٹی کے تاریخی ورثے کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں انتظامی امور کے ساتھ ساتھ والڈ سٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بھرپور توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے صفائی اور پارکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا، اور ان مسائل کے مستقل حل کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (LWMC) اور لاہور پارکنگ کمپنی سے مشاورت کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button