کمشنرلاہورڈویژن مرہم خان نے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو صفائی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کیلئے پرابلم ایریاز کی رپورٹ پیش کرے، گھروں و دکانوں سے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کیلئے سوفیصد کامیابی کیلئے لائحہ عمل اپنائیں،

کمشنر لاہور نے کہا کہ دیہاتوں میں کلیننگ و سویپنگ کیلئے افرادی قوت پوری کریں، صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں۔کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت صفائی و ستھرا پنجاب پروگرام کارکردگی جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین نے صفائی اور ستھرا پنجاب پروگرام بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی لاہور میں 9 ٹاؤنز کے 49 زونز میں 274 یونین کونسلز میں آپریٹ کررہی ہے، 3500 سے زائد گاڑیوں کی روٹ میپنگ اور 7037 کنٹینرز کی ریئل ٹائم ٹریکنگ ہورہی ہے، ستھرا پنجاب کے تحت صفائی شکایات ازالہ کی شرح 100فیصد ہے۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ صفائی ستھرائی کیلئے ننکانہ، شیخوپورہ اور قصور کے شہر اور رورل ایریاز کی اہمیت یکساں ہے، وزیراعلی پنجاب کی ترجیحات میں شہروں اور دیہاتوں میں صفائی اولین اہمیت کی حامل ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اضلاع میں ستھرا پنجاب پروگرام کے کنٹریکٹ کے تحت تمام صفائی ایس او پیز مکمل ہونے چاہئیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، سی ای او ایل ڈبلیو ایم بابر صاحبدین، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر طیب احمد و دیگر نے شرکت کی جبکہ ڈی سی قصور، ڈی سی ننکانہ اور ڈی سی شیخوپورہ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔






