چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے چیئرمین ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید شیخ اور انکی ٹیم کی ملاقات

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بدھ کے روز چیئرمین ای او بی آئی (EOBI) ڈاکٹر جاوید شیخ اور انکی ٹیم نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چیئرمین ای او بی آئی (EOBI) اور انکی ٹیم کا خیر مقدم کیا. ملاقات میں اسلام آباد میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف منصوبوں میں شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.

ملاقات میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مختلف منصوبوں میں جوائنٹ وینچر کے تحت ملکر کام کرنے پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مختلف کمرشل پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے، ای او بی آئی (EOBI) کے ساتھ شراکت داری کیلئے خواہاں ہے. انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے تلاش کئے جائیں جو سرمایہ کاری کے اعتبار سے دونوں اداروں کیلئے مفید ہوں.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شراکت داری کے نتیجے میں حاصل ہونے والی آمدنی شہر کی بہتری پر خرچ کی جائیگی. ملاقات میں سی ڈی اے اور ای او بی آئی (EOBI) کے درمیان مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا. واضح رہے مشترکہ ٹیم اسلام آباد میں باہمی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے گی۔چیئرمین ای او بی آئی (EOBI) نے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا. ملاقات میں سی ڈی اے اور (EOBI) کا مستقبل میں ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا.

جواب دیں

Back to top button