*شہریوں کی سہولت کے لیے رہائشی نقشوں کی منظوری کو جلد آن لائن کیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف سیکشنز بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ کی روشنی میں تمام سیکشنز کو ہدایات جاری کی گئیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کیا جائے۔ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آئی ٹی بیسڈ اقدامات میں تیزی لائی جائے۔شہریوں کی سہولت کے لیے رہائشی نقشوں کی منظوری کو جلد آن لائن کیا جائے۔اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ اور میٹرو پولیٹن ونگ کو ان سے متعلقہ ٹاسک سونپے گئے۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی

کہ ایل ڈی اے نے جون کے آخری سات روز میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کیا۔گزشتہ مالی سال کے آخری سات روز میں 2.5 ارب سے زائد کے چالان جنریٹ کیے گئے جبکہ 526 ملین کا ریونیو اکٹھا کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2022-23 کے آخری سات روز میں ایل ڈی اے نے 329 ملین جبکہ 23-24 میں 526 ملین کا ریونیو اکٹھا کیا۔رواں مالی سال میں ایل ڈی اے 46 ارب کا ریونیو اکٹھا کرے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ایل ڈی اے رواں سال ریونیو جنریشن پر خصوصی توجہ دے گا۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے تمام سیکشنز کو کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اہداف مقرر کیے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ایڈمن،چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر ون ، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button