بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے سالانہ امتحانات میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے سالانہ امتحانات میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔اڑھائی لاکھ امیدواران میں سے ایک لاکھ سترہزار کامیاب قرار نتائج کا تناسب 75۔69 رہا۔وزیر تعلیم نے پوزیشن ہولڈر کی آیندہ تعلیم کی غرض سے 25 کروڑ روپے کے پیکیج کا بھی اعلان کیا۔لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کے حوالے سے لاہور بورڈ کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات مہمان خصوصی تھے۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ قوم کے ان ہونہاروں کو آکسفورڈ سمیت دنیا کی کسی بھی بہترین یونیورسٹی میں مفت تعلیم دلوانے کا بھی بندوبست کریں گے جس کے لیے بہت جلد اعلان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کریں گی۔

پوزیشن ہولڈرز نے اعلی تعلیم کے بہترین حصول کا اعادہ کیا

مجموعی طور پر اور سائنس گروپ لڑکوں میں دانش ہائی سکول ہرنولی مور ڈسٹرکٹ میانوالی سے محمد آیان کاشف 1190 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی .دوسری پوزیشن دو بچوں نے حاصل کی جس میں معیز حیدر 1186 جبکہ ماہین سجاد نے بھی 1186 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی

تیسری پوزیشن 4 بچوں نے حاصل کی جس میں آبیرہ آصغر ، عبیدالللہ عثمان ، زینب آصف اور سحر شکیل نے 1185 نمبر لیکر تیسری پوزیشنز حاصل کیں .اس طرح لڑکیوں میں سے ماہین سجاد 1186 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی

دوسری پوزیشن تین لڑکیوں نے حاصل کی جس میں آبیرہ آصغر ، زینب آصف اور سحر شکیل نے 1185 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی

جبکہ تیسری پوزیشن لائبہ محمد افضل 1184 نمبر لیکر حاصل کی ۔ آرٹس گروپ میں لڑکوں میں پہلی پوزیشن غلام ہمایوں دین نے 1073 نمبر حاصل کیے دوسری احتشام الحق جبکہ تیسری پوزیشن محمدفرحان نے حاصل کی ۔ اس طرح لڑکیوں میں پہلی حفصہ اور میرا عمران اور دوسری حافظہ کائنات عامر جبکہ تیسری پوزیشن میرا خرم حاصل نے حاصل کی۔اس ۔وقع پر پہلی پوزیشن کو لیپ ٹاپ اور گولف میڈل دوسری پوزیشن کو سلور میڈل اور تیسری پوزیشن کو براون میڈل دیا گیا جبکہ ان کے اساتذہ کو بھی میڈلز دیئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button