ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ کی زیر صدارت شہر میں آوارہ کتوں کی نس بندی کے حوالے اقدامات کا جائزہ،بلدیہ عظمٰی کوئٹہ کو ٹاسک

ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ کی زیر صدارت شہر میں آوارہ کتوں کی نس بندی کے حوالے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے ان کی تولیدی صلاحیت ختم کرنے کے لئے ورکنگ پلان پرعمل درآمد شروع ہوگیا ہے،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ،میٹروپولیٹین کارپوریشن، لائیو اسٹاک اور جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی اوز نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جوکہ نراورمادہ کتوں کو پکڑ کر تولیدی صلاحیت سے محروم کرنے میں اپنا کردار اداکریں گی۔اجلاس میں کہا گیا کہ آوارہ کتوں کی درست تعداد سے متعلق کوئی اعداد و شمار میسر نہیں ہیں تاہم نر اور مادہ کتوں کی ویکسی نیشن اور تولیدی صلاحیت سے محروم کرنے کا کام کریں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ

کتوں کو غیرطبعی موت مارنے یعنی انہیں زہر دینے کا طریقہ عالمی ادارہ صحت سے منظورشدہ نہیں ہے۔ ۔ کتوں کو زہر دے کر مارنے کے بہت سے نقصانات ہیں، یہ ہمارے ایکو سسٹم کے لئے نقصان دہ ہے۔ کتوں کی لاشیں کئی کئی روز تک زمین پر پڑی رہتی ہیں جس سے فضا اور مٹی دونوں آلودہ ہوتے ہیں، اسی طرح ایسے جانور اور کیڑے مکوڑے جو کتوں کی خوراک بنتے ہیں ان کی تعداد بڑھنا شروع ہوجائے گی، سب سے بڑھ کر یہ کہ کتے گندگی صاف کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ازخود کتامارمہم شروع نہیں کی جاسکے گی اورایسا کرنا قانوناً جرم ہوگا۔ کتوں کو زہر دینے یا گولی مارنے کی کوئی اجازت نہیں دی گئی ہے، اسی وجہ سے اب ہم نے کتوں کو غیرطبعی موت دینے کی بجائے ان کی تولیدی صلاحیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، میٹرو پولیٹین کارپوریشن کاعملہ کتوں کوریسکیو کرکے ان کا اندراج کرے گا اس کے بعد اسے لائیو اسٹاک ویٹرنری سینٹر کے حوالے کردیا جائے گا، جہاں نر کتوں کی نس بندی کی جائے گی جب کہ مادہ کتوں کا آپریشن کرکے انہیں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم کیا جائے گا۔ اس سے قبل انہیں ربیز یعنی باؤلے پن کے خاتمے کی ویکسین لگائی جائے گی۔ آپریشن کے بعد ان نر اور مادہ کتوں کو ان کے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیاجائے گا کیونکہ اب ان کے کاٹنے سے ربیز کا خطرہ نہیں ہوگا اور ان کی آبادی بھی کنٹرول کی جاسکے گی۔۔ جن کتوں کو ویکسی نیشن اور آپریشن کے بعد دوبارہ چھوڑا جائے گا ان کومخصوص ٹیگ لگایا جائے گا، اسی طرح میٹروپولٹین کارپوریشن کے عملے کی ٹریننگ بھی شروع کردی گئی ہے، ٹریننگ کے دوران آوارہ کتوں کو پکڑنے کی مہارت دی جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button