ضلع سجاول کے شاہ بندر میں گیس اور کنڈینسیٹ کے بڑے ذخائر دریافت،وزیر توانائی سندھ سید ناصر شاہ

صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ کی طرف سے پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری، ضلع سجاول کے شاہ بندر میں گیس اور کنڈینسیٹ کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ

سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (SEHCL)ہماری جوائنٹ وینچر پارٹنر ہے۔کمپنی شاہ بندر بلاک میں 2.5 فیصد پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ 63 فیصد میجارٹی کے ساتھ آپریٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (GHPL) کے پاس بالترتیب 32 فیصد اور 2.5 فیصد ورکنگ ہیں۔پتیجی-6 کنویں کو 11 اکتوبر 2024 کو کھودا گیا تھا۔کنویں کو لوئر گورو فارمیشن میں بالائی ریت کے ہائیڈرو کاربن کیلیے 2475 میٹر گہرائی تک کھود گیا۔کنویں کی ریسرچ کے بعد کھدائی ہماری امید پر پوری اتری ہے۔یومیہ 11.7 ملین مکعب فٹ گیس اور 198 بیرل یومیہ (BPD) کنڈینسیٹ نکل رہا ہے۔پی ایس آئی 2578 کے ویل ہیڈ فلونگ پریشر (WHFP) کے تحت نتائج حاصل کیے گئے۔کنویں کی دریافت سندھ کے شاہ بندر بلاک کی ہائیڈرو کاربن صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔گیس کی دریافت ملک کے توانائی کے وسائل کو تقویت دینے میں ایک قدم آگے بڑھاتی ہے۔امید کرتا ہوں بلاک میں مزید کھوج اور ترقیاتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کی عوام بالخصوص سجاول کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button