اراضی اصلاحاتی ایکٹ پر گلگت بلتستان کے وکلا برادری سے مزید مشاورت کیلئے کابینہ اراکین پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ اراضی اصلاحاتی ایکٹ پر گلگت بلتستان کے وکلا برادری سے مزید مشاورت کیلئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صاحب کی ہدایت پر کابینہ اراکین پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، کمیٹی میں صوبائی وزیر غلام محمد ، انجینر محمد انور ، رحمت خالق اور اراضی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین و رکن گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ شامل ہیں ، کمیٹی وکلا برادری اور بار کونسلز/ بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کرے گی ، انکے تحفظات کو اڈریس کرتے ہوئے 15 روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button