تمام ڈائریکٹرز اپنے ایریا میں ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹاؤن سکیم اور ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹاؤن کے ایف، این اور آر بلاک کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےآر بلاک جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے ملکیتی 60 سے زائد پلاٹوں پر 25 سال سے بنی جھگیاں و تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ ڈائریکٹر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سکیموں کے تمام ڈائریکٹرز اپنے اپنے ایریاز میں ایل ڈی اے پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنائیں۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے ایونیو ون کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایونیو ون کے مختلف پوائنٹس پر نئی بنائی گئی باؤنڈری والز کا جائزہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ باؤنڈری والز بننے سے سکیم کے رہائشیوں کو ریلیف ملے گا۔سکیم کے اطراف کے علاقوں سے مویشیوں کا داخلہ بھی بند ہوگا۔واضح رہے کہ ایل ڈی اے کھلی کچہری میں ایونیو ون کے رہائشیوں نے مویشیوں و سکیورٹی کی شکایات کی تھیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بانڈوری لائن کے ساتھ کنٹرولڈ انٹری کے لیے گیٹ اور بیرئیر نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون عمر صہیب، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون ذیشان عثمانی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button