لاہور میں آرائیں کمیونٹی پاکستان ضلع لاہور کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی میاں مطیع الرحمان آرائیں چیئرمین آرائیں کمیونٹی پاکستان ، مہر اشتیاق احمد ارائیں ، سابقہ ایم این اے ، حافظ میاں نعمان ارائیں ، سابقہ ایم پی اے، میاں محمد عثمان ارائیں ، سرپرست اعلیٰ لاہور ، مہر شہباز سرور ارائیں صدر سبزہ زار ، میاں عبدالطیف ارائیں ، صدر لنک روڈ ماڈل ٹاؤن لاہور ، چوہدری طارق نیاز ارائیں سینئر ممبر مرکزی کمیٹی ، میاں محمد افضل ارائیں ، سینئر ممبر مرکزی کمیٹی ، میاں مظہر فرید ارائیں ، سینئر ممبر مرکزی کمیٹی و ساتھی ، چوہدری سلطان ارائیں صدر عارف والا و ساتھی ، پیر محمد ارائیں و ساتھی فیصل آباد ، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ارائیں و ساتھی ، چوہدری زاہد یاسین ارائیں ، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، میاں مظفر ارائیں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، آصف ثنا چوہدری ارائیں ایڈووکیٹ ، میاں سرور معراج ارائیں صدر لاہور ، ڈاکٹر منور حسین ارائیں ، جنرل سیکرٹری لاہور و ان کے نو منتخب ضلعی عہدیداران و سینکڑوں ارائیں بھائیوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور قومی ترانے سے کیا گیا
بعد ازاں میاں مطیع الرحمان ارائیں چیئرمین ارائیں کمیونٹی پاکستان نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ اور اپنے خطاب میں ارائیں کمیونٹی پاکستان بنانے کے اغراض و مقاصد بارے حاضرین کو تفصیلاً آگاہ کیا ۔ اور سب کو مل جل کر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
اس موقع پر چیئرمین میاں مطیع الرحمان ارائیں نے سینئر ممبر مرکزی کمیٹی ارائیں کمیونٹی پاکستان ایم ضیاء اللہ چوہدری ارائیں کو ان کی پانچ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وائس چیئرمین ارائیں کمیونٹی پاکستان نامزد کرنے کا اعلان کیا ۔
میاں سرور معراج ارائیں نے سپاسنامہ پیش کیا اور ماضی میں کئے گئے فلاحی کاموں کے بارے اور مستقبل میں جو فلاحی کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر میاں منور حسین ارائیں ، جنرل سیکرٹری لاہور اور چوہدری محمد وسیم ارائیں و میاں بشارت ارائیں نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن انداز سے ادا کیئے ۔
تقریب کے اختتام پر ارائیں کمیونٹی پاکستان کے پانچ سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی جے لئے دعا کی گئی ۔ اور پرتکلف کھانے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔