وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف پاکستان کی پہلی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئیں،کمیونسٹ پارٹی کے اعلٰی سطحی وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب اور پاکستان کی پہلی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دورہ چین کے لئے بیجنگ پہنچ گئیں۔ بیجنگ ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ائیرپورٹ پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے استقبال کیلئے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 6 اعلیٰ عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح وفدنے ملاقات کی۔ سربراہ چینی وفد لن تاؤنے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور ان کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے اور دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے۔ چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لن تاؤ، قونصلر ساؤتھ ایشین افیئرمسز لی جین یاؤن، بیورو آف ساؤتھ ایسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن ژاینبو ساؤتھ ایشین افیئر اتاشی، سینگ گویو اور مس چن یو بو اور مس ژؤ چن یو نے استقبال کیا۔ پاکستانی سفارت خانے کے دیگر افسران نے بھی پنجاب کے وفد کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ سینیٹر پرویز رشید،سینئر وزیر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،وزراء بلال اکبر،عاشق کرمانی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز کل سے ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف چین کے ہسپتال،سکول اور دیگر اداروں کے دورے کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button