بجلی کی پیداواریت: چین، انڈیا اور امریکہ کا موازنہ

چین کی بجلی کی کل نصب پیداواری صلاحیت 3,190,000 میگا واٹ (31 لاکھ 90 ہزار میگا واٹ) ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ چین میں یہ تقریباً 2,200 واٹ فی شخص پیداواری صلاحیت ہے۔

• انڈیا کی کل نصب شدہ پیداواری صلاحیت 417,668 میگا واٹ (4 لاکھ 17 ہزار میگا واٹ) ہے، جو اس کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تیز ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ انڈیا میں تقریباً 300 واٹ فی شخص بنتی ہے۔

• ایران کے پاس 91,000 میگا واٹ (91 ہزار میگا واٹ) کی صلاحیت ہے، جس کا زیادہ تر انحصار فوسل ایندھن اور ہائیڈرو پاور پر ہے۔ ایران میں تقریباً 1,000 واٹ فی شخص بجلی پیدا ہوتی ہے۔

• پاکستان کی صلاحیت 44,000 میگا واٹ (44 ہزار میگا واٹ) ہے، جو تقسیم کے مسائل اور قابل تجدید توانائی کی سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں تقریباً 200 واٹ فی شخص بجلی پیدا ہو سکتی ہے۔

• امریکہ کی بجلی پیدا کرنے کی کل نصب صلاحیت تقریباً 12.5 لاکھ میگا واٹ (1,250 گیگا واٹ) ہے۔ اس کے مقابلے میں، 33 کروڑ 8 لاکھ کی آبادی کے لحاظ سے فی شخص بجلی کی دستیاب صلاحیت تقریباً 3,698 واٹ (تقریباً 3.7 کلو واٹ) بنتی ہے۔

مگر کل نصب شدہ صلاحیت کے لحاظ سے چین میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 31 لاکھ 90 ہزار میگا واٹ ہے، جو دنیا میں کسی بھی ملک سے بہت زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ چین کی بجلی کی پیداواری صلاحیت انڈیا سے تقریباً آٹھ گنا زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button