وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ محتسب کا ادارہ گڈ گورننس، انسانی حقوق کے تحفظ اور بدانتظامی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں بنیا دی کردار کا حامل ہیں اور عوامی شکا یات کی داد رسی کر رہا ہے۔ وہ گز شتہ روز ہانگ کانگ میں محتسب کے دفتر کے قیام کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی محتسب کا نفر نس 2024ء سے خطاب کر رہے تھے، وفاقی محتسب جو کہ ایشین امبڈسمین ایسوسی ایشن (AOA) کے موجودہ صدر بھی ہیں، نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ جمہوریت، گڈگورننس اور قا نون کی حکمرا نی کے نظام کو مضبوط کر نے میں محتسب کے ادارے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی انتظامیہ اور موثر خدمات کی فراہمی، پائیدار ترقی کے اہداف کی سب سے اہم خصوصیات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن اور مہذب معاشروں کی تعمیر کے لیے کام کرنے والے محتسب کے اداروں کے کردار پر یہ اہداف براہ راست اثر پذ یر ہو تے ہیں اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ اب انصاف تک رسائی فراہم کر نے والے محتسب اور ثالثی اداروں کے کام اور دائرہ کار میں تیزی سے تو سیع دیکھنے میں آر ہی ہے حتیٰ کہ اب اس میں ماحولیاتی تبدیلی، کاروباری حقوق اور عوامی اداروں تک رسا ئی جیسے مسائل بھی شامل ہو چکے ہیں۔محتسب کے اداروں کی افادیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جا ننا ضروری ہے کہ ان میں کس اہلیت کے افراد کام کر تے ہیں اور ادارے و ملازمین کے لیے خدمت اور کارکردگی کے کیا معیارات مرتب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے محتسب کے اداروں کی عام لوگوں تک رسائی اور دسترس کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اسے محتسب کے کسی بھی مو ثر ادارے کے لیے سب سے اہم اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے اداروں کی کا رکر دگی بڑ ھا نے کے لئے ضروری ہے کہ اس میں آئی ٹی کے استعمال، شکایات داخل کرانے اور ان پر کارروائی کرنے کے آسان اور لاگت سے پاک طریقہ کار اور شکا یات کے فوری نمٹا ئے جانے اور فیصلوں پر عملد رآمد کو ملحو ظ خا طر رکھا جا ئے۔ وفاقی محتسب نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مثبت استعمال کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عوامی بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔پاکستان کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا کہ پا کستان میں محتسب کے ادارے مضبوط ہو چکے ہیں۔ عام لوگوں کو مفت اور تیز تر انتظامی انصاف فراہم کرنے میں وفاقی محتسب کے ادارے کی کامیابی کے بعد بینکنگ، ٹیکس، انشو رنس اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے خلاف تحفظ فرا ہم کر نے کے لئے بھی محتسب کے ادارے قا ئم ہو چکے ہیں اور اب مجموعی طور پر پا کستان میں محتسب کے14 ادارے وفاقی اور صوبائی سطحوں پر کام کر رہے ہیں جو اپنے متعلقہ شعبوں میں سرکاری اداروں کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہا نگ کا نگ میں محتسبین کی اس کا نفر نس میں اقوا م متحدہ کے اداروں کے نما ئند گان اور ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن کے رکن اداروں سمیت بیرون ملک سے 140 سے زائد نمائندگان شر کت کر رہے ہیں۔
Read Next
3 دن ago
روس نے کینسر کی ویکسین تیار کر لی، 2025 کے آغاز سےمفت دینے کا اعلان
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت گوانگ ژو میں انوسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کاشنگھائی میں ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینزاکیڈمی آف سائنسز کا دورہ،آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کے سیکھانے کے جدید طریقہ کارکا مشاہدہ
1 ہفتہ ago
وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے شنگھائی میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے چین کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی
2 ہفتے ago
جب ایک شہنشاہ نے محبت کیلئے تخت و تاج چھوڑ دئیے ۔
Related Articles
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگرس سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہانگ زونگ سے ملاقات
2 ہفتے ago
سندھ کی ساحلی پٹی اور مرطوب زمین ماحولیاتی اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، مراد علی شاہ کا کوپ 29 کانفرنس سے خطاب
نومبر 17, 2024