اقراء نیشنل یونیورسٹی کا چوتھا کانووکیشن، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی بطور مہمان خصوصی شرکت

اقراء نیشنل یونیورسٹی کا چوتھا کانووکیشن، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعلٰی نے فارع التحصیل طلبہ میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے۔ کانوکیشن میں 438 گریجویٹس کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں جن میں بیچلرز کے 280، ماسٹرز کے 120 اور پی ایچ ڈی کے 38 گریجویٹس شامل ہیں۔ کانووکیشن میں 34 طلبہ کو گولڈ میڈلز سے بھی نوازا گیا کانووکیشن تقریب سے وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حکومت کو تعلیمی شعبے میں معاونت فراہم کرنے پر پر اقراء یونیورسٹی کی انتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔ محنت کا کوئی متبادل نہیں، محنت آپ نے کرنی ہے کامیابی اللہ تعالیٰ دیں گے، طلبہ مقابلہ کرنا سیکھیں کبھی ہار نہیں ماننی بلکہ مضبوط رہنا ہے، کوئی ایک ناکامی آپ کو ترقی سے نہیں روک سکتی، آپ نے آگے بڑھتے رہنا ہے۔گریجویٹس نے آگے بڑھنا ہے، ایمان کے ساتھ ہمت کے ساتھ اور نیک نیتی کے ساتھ۔ کسی اور کی کامیابی پر خوش ہونے والا انسان ہی ایک عظیم انسان بنتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ ایک ایسی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شریک ہوں جس نے کم عرصے میں زیادہ ترقی کی۔ کھبی بھی حکومت عوام اور پرائیویٹ سیکٹر کی سپورٹ کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، میں بحیثیت وزیراعلی پرائیویٹ سیکٹر کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں۔ پرائیویٹ سیکٹر سمیت تمام شعبہ جات ہمارے نوجوانوں کی گرومنگ کریں تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button