وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں شامل تمام اسکیموں کے پی سی ون جون تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 صوبے کی ہمہ جہت ترقی کا روڈ میپ ہوگا اور پسماندہ اضلاع کو ترجیح دی جائے گی۔نئے ترقیاتی منصوبوں میں روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ سکے۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت جاری فنڈز اور اخراجات پر بریفنگ دی گئی۔جس کے مطابق اب تک جاری شدہ رقم کا 67 فیصد خرچ ہو چکا ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران 218 ہائی پریارٹی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ضم اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے لیے وفاق نے رواں مالی سال میں تاحال فنڈ جاری نہیں کیے، تاہم صوبائی حکومت نے 29.6 ارب روپے جاری کیے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں 80 فیصد فنڈز جاری منصوبوں اور 20 فیصد نئے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔اگلے ترقیاتی پروگرام میں ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا روشن قبائل پیکج شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہیلتھ سٹی، احساس جنگل پروگرام اور ٹرائیبل میڈیکل کالج کے قیام کی تجاویز بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔اسی طرح ورچوئل کلاس رومز، بیگ فری سکولز، سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کریکولم، ٹرائیبل یونیورسٹی اور اپر چترال کے لیے انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پیکج بھی شامل کیے گئے ہیں۔پناہ گاہ نیٹ ورک کی توسیع، زمونگ کور نیٹ ورک، خصوصی بچوں کے لیے سکول، معذور افراد کے لیے خود روزگاری منصوبہ، خیبر سفاری ٹرین، بی آر ٹی کی ڈویژنل توسیع، سیف سٹیز کی تکمیل اور سائبر سیکیورٹی آپریشن سنٹر بھی آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔
Read Next
15 گھنٹے ago
محمد سہیل آفریدی نے پشاور رنگ روڈ کے ہزار خوانی انٹر سیکشن پر 6 لینز پر مشتمل اوور پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
18 گھنٹے ago
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے فول پروف انتظامات
2 دن ago
خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27 میں محکمہ بلدیات کابجٹ 56 ارب سے بڑھا کر 90 ارب کر دیا گیا،کم از کم اجرت 45 ہزار مقرر
2 دن ago
سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے صرف سات فیصد مختص کرنا غریب ملازمین ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
3 دن ago
خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے نئے دور کا آغاز!
Related Articles
ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا کے اجلاس میں 26 ارب روپے سے زائد مالیت کے 8 منصوبوں کی منظوری
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی صورتحال پر اہم اجلاس
4 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
4 دن ago



