کمشنر کوئٹہ ڈیویژن/ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ۔ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر نوشین
نے انسداد تجاوزات سیل انچارج(زون1) ذوالفقار علی کے ہمراہ کانسی روڈ، مالی باغ، میکانگی روڈ اور پرنس روڈ پر واقع دودھ، گوشت کی دوکانوں، بیکریوں، ہوٹلوں،ودیگر فوڈ پوائنٹ سمیت ہئیر سیلونوں میں صفائی سے متعلق چیکنگ کی گئی، دورے کے دوران ہوٹلوں، ریسٹورنٹ سمیت دیگر فوڈ پوائنٹ کے کیچن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ متعدد ہوٹلوں میں صفائی کی خراب صورتحال پائے جانے پر جرمانے بھی کئے گئے،مزکورہ بالا علاقوں میں تجاوزات، تھڑا مافیا، ص ریڑھی بانوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی، مزید برآں پلاسٹک بیگز فروخت کرنے والے ہول سیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں پلاسٹک بیگز ضبط کر لئے گئے۔