ضلعی انتظامیہ لاہور نے چار مزید جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار کر لئے،نوسربازوں کے خلاف مقدمہ درج

ضلعی انتظامیہ لاہور کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری،لاہور کی دو تحصیلوں سے چار مزید نوسرباز گرفتار کر لئے گئے۔ تحصیل شالیمار اور تحصیل سٹی سے 2،2 نوسرباز گرفتار ہوئے۔

چاروں نوسرباز بطورِ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکانوں کو چیک کر رہے تھے۔نوسرباز خود کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بتاتے تھے۔نوسربازوں نے دکانوں کو سیل کر کے مالکان کو جرمانہ عائد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے کی بروقت کارروائیاں کیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز شالیمار اور سٹی نے نوسربازوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔نوسربازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔

 

شہری کسی بھی مقام پر نوسرباز دیکھیں تو فوری اطلاع کریں، ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا نے مزید کہا ہے کہ نشاندہی کی صورت میں ہمارے فیس بک پیج، ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دیں۔نو سربازوں سے ہوشیار رہیں۔ شہری شہر لاہور کو کرپٹ اور بلیک میلنگ عناصر سے محفوظ رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button