وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہیلتھ سسٹم میں بنیادی اصلاحات کاجامع پلان طلب کر لیاہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے 10روز کے اندر سمال ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم اصلاحات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں فری میڈیسن کی فراہمی،ویئر ہاؤس پراجیکٹ،پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی اور یونیورسل ہیلتھ انشورنس اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہیلتھ سسٹم میں بنیادی اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطح وزراتی کمیٹی قائم کردی گئی-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہیلتھ کے لئے درکار فنڈز کی فوری ریلیز کی ہدایت کی-چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے بیرون ملک سے سرجنز بلوانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی-چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے پوسٹ گریجوایٹ کی ڈاکٹرز کی سیٹیں بڑھانے کے لئے اقدامات کا حکم دیا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مریضوں کو ادویات ہر صورت گھر تک پہنچانے کی ہدایت کی -فری میڈیسن گھر گھر پہنچانے کیلئے کوریئر کمپنی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہارکیاگیا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر بی ایچ یو میں ڈاکٹرز کی 100فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی-مریم نوازہیلتھ کلینک میں الٹراساؤنڈ، ای سی جی، سولرائزیشن، سی سی ٹی وی کیمرے بھی ہونگے-ڈاکٹرز کومریم نواز ہیلتھ کلینک میں ایکسرے سمیت دیگر اضافی طبی ٹیسٹ کی سہولت دینے پر ادائیگی کی جائے گی-چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے مزید 7پرائیویٹ ہسپتال پینل میں شامل کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بچوں کی ہارٹ سرجری کیلئے کسی بھی صورت میں کوالٹی آف سرجری پر سمجھوتا نہ کیا جائے۔ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بنیادی ہیلتھ اصلاحات پر عملدرآمد کا وقت آگیا ہے۔ ہیلتھ سسٹم میں بار بار درپیش مسائل کاتدارک بے حد ضروری امرہے۔ہرہسپتال کے لئے درکار ضروری ریفارمز بھی کی جانی چاہئیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں سے ادویات کا چوری ہونا شرم ناک ہے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ختم ہونے سے پہلے پیشگی اطلاع کا سسٹم ہونا چاہیے۔ سرکاری ہسپتال سے مریض کا بغیر علاج اور ادویات واپس جانا ناکامی کے مترادف ہے۔ نشتر ہسپتال میں بری حالت دیکھ کر دنگ رہ گئی، راہ داریوں میں بھی مریض بھرے تھے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
2 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
3 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
4 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
5 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
5 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
6 دن ago


