صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 53 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 25-2024 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 49ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 9ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 53 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی۔ گئی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں رحیم یار خان، ظاہر پیر میں پائلٹ پروگرام برائے حب اینڈ اسپوک ماڈل (ترمیمی) کیلئے 3 ارب 89کروڑ 64لاکھ 88ہزار روپے، راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کی ری ویمپنگ کے پروگرام / ٹیرٹیری کئیر سہولیات (ترمیمی) کیلئے 3 ارب 60کروڑ ، ملتان غلہ گودام میں 200 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کے قیام (ترمیمی) کیلئے 7 ارب 41کروڑروپے، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے رحمت للعالمین بلاک میں ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کیلئے 1 ارب 25کروڑ ، منتخب ڈی ایچ کیوز کے کیتھ لیبز کے قیام اور موجودہ عمارتوں میں سہولیات کی بہتری کیلئے 2 ارب 38کروڑ روپے، اٹک میں 200 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کے قیام (ترمیمی) کیلئے 7 ارب 82کروڑ 26لاکھ 10 ہزار روپے، لیہ میں 200 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کے قیام (ترمیمی) کیلئے 7 ارب 71کروڑ 28لاکھ 11 ہزار روپے، بہاولنگر میں 200 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کے قیام (ترمیمی) کیلئے 8 ارب 58کروڑ 2لاکھ 10 ہزار روپے، میانوالی میں 200 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کے قیام اور نرسنگ کالج(ترمیمی) کیلئے 8 ارب 62کروڑ 44لاکھ 97ہزار روپے اور لاہور میں شوق چوک تا شوکت خانم، خیابان فردوسی سیوریج کی بہتری کیلئے 1 ارب 90کروڑ روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button