میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کاٹی کا دورہ،کاٹی کے عہدیداران نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا استقبال کیا۔اس موقع پر کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کراچی شہر کو اون کرنے کی ضرورت ہے۔
ترقیاتی کاموں کے لیے حکومت سندھ نے 103ارب روپے مختص کیے گئے۔بجٹ کا 80فیصد حصہ تنخواہوں اور پنشن میں چلا جاتا ہے۔کچھ لوگوں کا یہ کہنا شوق ہے کہ شہر میں کچھ نہیں ہو رہا۔کے ای کے ذریعے ٹیکس جمع کیا تو نمایاں فرق آیا۔ستمبر کے مہینے میں بائیس کروڑ 80لاکھ روپے موصول ہوئے ہیں ۔ماضی میں پورے سال میں دو سو ملین ٹیکس جمع کیا جاتا ہے۔ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح چند دنوں میں ہوجائے گا۔گزشتہ 20سال سے کراچی کے لیے پانی کا اضافہ نہیں ہوا۔ہم نے ہائیڈرنٹ کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے، صرف 7ہائیڈرنٹ منظور شدہ ہیں۔اگلے سال سے کراچی کو 100ایم جی ڈی اضافی پانی ملنا شروع ہوجائے گا۔بلوچ کالونی ایکسپریس وے کی تعمیر و مرمت اگلے تین ماہ میں مکمل کر لیں گے۔صنعت شہر میں کار سولرائزیشن پر سرمایہ کاری کرنا چاہیں تو ہمارے ساتھ آئیں۔
مہران ٹاؤن کے مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔تجاوزات کے خاتمے کے لیے کے ایم سی کاٹی کے ساتھ ہے۔بزنس سے وابستہ افراد کی اس شہر کے لیے خدمات ہیں۔کراچی کی سڑکوں کے لیے 50ارب روپے ملنے چاہئیں۔
جب نارووال میں 5ارب کا اسٹیڈیم بن سکتا ہے تو کراچی کی سڑکوں کے لیے صرف 5ارب کیوں؟۔کراچی کے لیے آنکھیں بند کر لی جاتی ہیں۔60فیصد گیس سندھ میں پیدا ہوتی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی۔54ایم جی ڈی پانی کی ٹریٹمنٹ شروع کر دی ہے۔
60ہزار لیٹر سے پانی کو ری سائیکل کرنے کا پہلا پروجیکٹ شروع کر دیا ہے۔کورنگی اور لانڈھی کی عوام کے لیے یلو لائن کا منصوبہ جلد شروع ہوگا۔