چیف آفیسر علی عباس بخاری نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کی واضح ہدایات ہیں کہ ہم کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے ساتھ عوام کو عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔شہر کو تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے پاک کیا جائے گا۔شہر میں سٹریٹ لائٹس کو فعال بنایا جائے گا۔ سڑکوں اور گلیوں کا بہترین معیار برقرار رکھا جائے گا۔
شہر کی خوبصورتی کے لیے کچھ منصوبے ایڈمنسٹریٹر صاحبہ کی منظوری کے بعد کیے جائیں گے۔