ینگ جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔مرکزی صدر ینگ جرنلسٹس فیڈریشن محسن شہزاد نے وفد کی قیادت کی۔صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے وفد سے ملاقات کی۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور نوجوانان لاہور چیمبر محب حسن پیرزادہ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں نوجوان اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے مسائل اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ میاں ابوذر شاد نے کہا کہ نوجوان صحافیوں کے مسائل کے حل لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ محسن شہزاد مغل نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا ضابطہ کار بنانے کے لئے ریگولیٹری اتھارٹی بنی چاہیے۔ محب حسن پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کریئٹرز کے لئے پے پال، دیگر مسائل کے حل لے لئے معاونت کریں گے۔ مستقبل میں چیمبر کے اشتراک سے کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے