ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹیپا میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھرتی ہونے والے 11 افسران کو جوائننگ لیٹر دے دیئے

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹریفک انجنئیرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے محکمانہ امور و جاری ریفارمز بارے بریفنگ دی۔ٹیپا انفورسمنٹ ونگ ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے ساتھ مل کر پارکنگ قوانین پر عملدرآمد کے لیے سروے کرے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے مزید کہا کہ پارکنگ قوانین پر عملدرآمد کے لیے ڈیجیٹل ایپ کا استعمال کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ٹیپا کو پارکنگ انفورسمنٹ مانیٹرنگ کے لیے موبائل ایپ بنانے کی بھی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نےپارکنگ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ و دیگر اقدامات بارے قوانین میں ترامیم ، ٹیپا کو شہر کے مختلف مقامات پر پینٹ، مرمت و بحالی کے کام باقاعدگی سے کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ٹیپا سائن بورڈ اور سگنلز کی مرمت و بحالی کا کام باقاعدگی سے کرنے کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دے۔ خصوصی سکواڈ باقاعدگی سے شاہراہوں پر مانیٹرنگ کرے گا۔

اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا نے شہر میں جاری غیر قانونی سائن بورڈز ہٹانے کی مہم بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے کی سائن بورڈ کی مرمت و بحالی و صفائی کی خصوصی مہم جاری رکھنے کی ہدایات کیں۔اجلاس میں ٹیپا انفورسمنٹ ونگ کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر روڈ سیفٹی پلان کے جاری و مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹیپا میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جوائن کرنے والے افسران کو جوائننگ لیٹر دیئے۔

ٹیپا میں گیارہ نئے افسران نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جوائن کیا یے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے نئے افسران کو دیانتداری، لگن اور محنت سے کام کرنے کی ہدایت اور کہا کہ

نئے تعینات ہوئے والے افسران انوویشن، آئی ٹی بیسڈ اصلاحات اور نئے رجحانات کو فروغ دیں۔

اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button