ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن، فیروز پور روڈ، اچھرہ بازار اور داتا دربار منصوبے کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف ترقیاتی کاموں میں سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پراجیکٹ ٹیم، کنٹریکٹر کو کام کی رفتار تیز کرنے اور لیبر و مشینری بڑھانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف املاک کے فساڈ میں بہتری کا کام بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن سے دو موریہ پل کی طرف والز کی بیوٹیفکیشن کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے اچھرہ بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ںریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اچھرہ بازار کے داخلی دروازے کی تعمیر کا کام جاری ہے، واش روم کی تعمیر اور بازار کی اپ گریڈیشن تیزی سے جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے فیروز پور روڈ کے مصروف ترین پوائنٹس کا بھی دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے نے ںریفنگ میں بتایا گیا کہ فیروز پور روڈ پر جنرل ہسپتال،چلڈرن ہسپتال اور گلاب دیوی ہسپتال کے باہر ری ماڈلنگ کی ضرورت ہے۔تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک بہاؤ متاثر ہوتا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مسلم ٹاؤن انڈرپاس تا جنرل ہسپتال تک تفصیلی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار اور بھاٹی گیٹ منصوبے کا بھی دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ٹائم لائن کے مطابق اہداف کے حصول بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی نے منصوبے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، اور کام کی رفتار پر زیرو ٹالرنس اپنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر آرکیٹکٹ اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور راشدنصراللہ نے این اے 130 مدینہ کالونی میں گلیوں کی مرمت وبحالی کا افتتاح کردیا
4 دن ago
*مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ریکوری مہم تیز کی جائے، ٹاؤن پلاننگ افسران فیلڈ میں متحرک نظر آئیں،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
6 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی چار اہم شاہراہوں کی کمرشلائزیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے کا ریلوے اسٹیشن، سرکلر روڈ، نیلا گنبد اور کلب چوک مال روڈ کا دورہ،بریفنگ
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ٹارگٹ کے حصول کے لیے ریکوری مہم تیز کرنے کی ہدایت
Related Articles
ایل ڈی اے کا غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن، الفلاح کوآپریٹوز،سیرین آرچرڈز، فارم سٹی، لی گرین فارمز، الکازر فارمز، حاشیر گارڈن،آرچرڈ گرینز اور بیدیاں گیٹڈ فارمز شامل
2 ہفتے ago





