صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 3ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کےفنڈز کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 51ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 72کروڑ 41لاکھ 12ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں سرگودھا میں ہیڈ فقیراں تا کوٹ مومن /معظم آباد/ سرگودھا روڈ برآستہ بنک کینال ہجاں ڈسٹری بیوٹری چک نمبر 16/SB ٹانگووال روکارپٹ روڈ کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 88کروڑ 42ہزار روپے، پنجاب شہری ترقی پروگرامز کے لئے پروگرام مینجمنٹ یونٹ اور سٹی ایمپلیمنٹیشن یونٹس کی بہتری (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 84کروڑ 40لاکھ 70ہزار روپے، غیر ملکی جراثیم کے ذریعے مخصوص جانوروں کی جنیاتی بہتری کے پروگرام کیلئے 1 ارب روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button