*کمرشل فیس نادہندگان، غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کی خصوصی مہم جاری،مختلف سکیموں میں 87املاک سربمہر*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری ہے۔غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے87 املاک سربمہرکر دیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،نیو گارڈن ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،سبزہ زار، شادمان اور گجرپورہ میں کارروائیاں کیں۔ ٹیموں نے گجرپورہ میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر ایک درجن سے زائد شادی ہال ومارکی سائٹس سیل کر دیں۔ٹیموں نے گلبرگ، نیوگارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن میں 25املاک، سبزہ زارمیں 42، شادمان اور گجرپورہ میں مجموعی طور20املاک سیل کیں۔ سیل کی گئی املاک میں شادی ہال،مارکی،نجی سکول، دفاتر،ریستوران،سیلون، سٹور، بیکری، دکانیں ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں /کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button