*ایل ڈی اے کا مصطفٰی ٹاؤن میں آپریشن،ہدایت اللہ بلاک اور سوک سنٹر کے اطراف سے جھگیاں و تجاوزات ختم کر دیں۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے مصطفٰی ٹاؤن سکیم، ہدایت اللہ بلاک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران ہدایت اللہ بلاک میں عرصہ دراز سے قائم جھگیاں و تجاوزات ختم کر دیں۔ٹیموں نے سوک سنٹر، مصطفٰی ٹاؤن کے اطراف سے بھی تجاوزات ختم کر دیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دو روز قبل مصطفٰی ٹاؤن سکیم کا دورہ کیا تھا اورتجاوزات کے خلاف آپریشن کر نے کی ہدایت کی تھی۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری سمیرا علی جان اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ کاشف اعوان نے آپریشن کی نگرانی کی۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button