ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم کا دورہ کیا۔اس موقع پرلیگی رہنما حافظ میاں محمد نعمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایاکہ گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت کام کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں بی تھری بلاک کی سٹریٹس اور شاہراہوں کا کام کیا جائے گا۔فٹ پاتھوں کو بہتر اور وائرنگ کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ گلبرگ سکیم کی سٹریٹس کی سائنیج میں بہتری، گرین بیلٹس کو ایک ہی طرز پر کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ڈویلپمنٹ کے مجوزہ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔