*اپنے متعلقہ حلقوں میں عوامی مسائل حل کرنے کے لیئے اقدامات کریں،وزیراعلیٰ سندھ کی ارکان اسمبلی کو ہدایت*

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کی بہتری اور عوامی کی بھلائی کے لیئے کام کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں عوامی منتخب نمائندوں سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔ ہفتہ کے روز ملاقات کرنے والے ارکان صوبائی اسمبلی میں مخدوم فخر الزمان، محمود عالم جاموٹ، لیاقت علی اسکانی، سید امیر علی شاہ، ساجد علی بانبھن اور ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ شامل تھے۔

ملاقاتوں میں پانی، صحت، تعلیم، امن امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل سمیت سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ارکان صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل سنے اور حل کے لیئے احکامات جاری کیئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کی بہتری اور عوامی کی بھلائی کے لیئے کام کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے متعلقہ حلقوں میں پینے کے پانی، نکاسی آب، صحت اور تعلیم کے مسائل حل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ موذی مرض کا خاتمہ ہوسکے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے لوگوں کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ کرنا حکومت کا اولین فرض ہے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیئے سندھ پولیس نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مستقبل کو روشن دیکھنے کے لیئے تعلیمی نظام میں مثبت اصلاحات کی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی لانا ہی ہمارا مقصد ہے۔ سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی رہےگی۔ ہماری حکومت شہری اور دیہی علاقوں میں ترقی منصوبوں کے ساتھ روزگار کے مواقع مہیا کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوامی نمائندوں کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے تسلسل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button